سوات  (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے محلہ امانکوٹ دولت خیل میں معمار مزدور کو بچاتے ہوئے چھجا سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ معمار سعید ایک مزدور کے ساتھ تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ان کے ساتھ کام کرنے والا مزدور چھجے سے گر رہا تھا۔ معمار ان کو بچانے کی وجہ سے پاؤں پھسلنے سے خود نیچے گر گیا اور جاں بحق ہوگیا۔