سوات(مارننگ پوسٹ)سابق ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان نے ایک سادہ تقریب کے دوران صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کے فنڈ سے نصرت تا محمد بیک ترکانی سڑک کا افتتاح کیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی فضل مولا، بخت شیرعلی اور باچا خان کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ خان نے کہا کہ صوبائی وزیر محب اللہ کی ہدایت پر حلقہ پی کے 8 میں تیزی کیساتھ ترقیاتی کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے سے حلقہ پی کے 8 کا نقشہ بدل جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کے اقدامات سے عوام خوش ہیں اور اُن کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام جب بھی چاہیں محب اللہ خان سے مل سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک مخلص عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔