سوات(مارننگ پوسٹ) منگلور بنجوٹ روڈ سونے کی چڑیا بن گئی، کئی بار روڈ کی منظوری دی گئی مگر نا گزیر وجوہات کے بنا پر تا حال4 کلو میٹر روڈ کی تعمیر نہ ہوسکی، ممبران اسمبلی پوائنٹ سکورنگ کرکے مرمت کا وعدہ کرتے ہیں مگر تاحال یہ روڈ حکومتی مہر بانیوں کو منتظر ہے تفصیلات کیمطابق منگلور بنجوٹ روڈ چالیس سال گزرنے کے باوجود تاحال کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہی ہے،سننے میں آرہا ہے کہ مزکورہ روڈ کے تعمیر کے لئے کئی بار فنڈز کی منظوری دی گئی جس پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا اس سلسلے میں نیب مزکورہ روڈ کے حوالے سے انکوائری کریں اور اس بات کا کھوج نکالیں کہ کیا وجہ ہے کہ بنجوٹ روڈ کی مرمت کی منظوری کے باوجود مرمت نہ ہوسکا،علاقے کے باشندوں نے کئے بار احتجاج بھی کیا نیوز ویب سائٹ اور اخباروں کے زریعے مسلئے کے نشاندہی بھی کی گئے ہیں لیکن رات گئے بات گئے علاقے کے عوام نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر روڈ پر کام شروع نہ ہوا تو منگلور اور دیگر درجنوں علاقوں کے لوگ ہزاروں کے تعداد میں روڈ بند کرکے احتجاج شروع کرینگے اور اپر سوات روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردینگے جس کی ساری زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی
سوات، منگلوربنجوٹ سڑک چالیس سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا،کئی بار فنڈز بھی منظور
