سوات(مارننگ پوسٹ)سوات اور ملا کنڈڈویژن کی عوام کے لیے خو شخبر ی عوام کی پرزور فر ما ئش پر سو ل ملٹری رابطہ آفس کا قیا م ا یک با ر پھرسے عمل میں لا یا جا رہاہے ۔ جوکہ سر کٹ مینگو رہ میں یکم جو ن سے اپنا کا م شر وع کرے گا۔ یہ آفس ہفتہ میں چا ر دن یعنی سومو ارتا جمعر ات کھلا رہے گا اور عوام کے مسا ئل سے متعلق درخواستیں اور تجاویز وصو ل کر کے ا ن کے حل کے لیے متعلقہ حکا م اور اداروں کے ذریعے ان کے حل کو جلد از جلد یقینی بنا یا جا یا گا۔عوام کی سہو لت کیلئے سر کٹ ہا و س کے گیٹ پر ایک ہلپ ڈسک قا ئم کیا جا ئے گا جہا ں درخواستیں اور تجاویز وصو ل کی جا ئیں گی ۔ ہر درخواست /تجویز کو ایک نمبر الا ٹ کیا جا ئے گا جو در خو ا ست کندہ کو دیا جا ئے گا جس سے وہ اپنی درخو است کے حل کے با رے میںCMLO سے معلو ما ت حا صل کر سکے گا ۔ جو حضرات ڈائریکٹر CMLO سے ملا قا ت کے خواہش مند ہو نگے۔ یہ ہلپ ڈسک ان کی ملا قا ت میں سہو لت کا ر کا کر دار ادا کر ے گا مگر ایسے حضرات کے پا س اصلی شناختی کا رڈ ہو نا ضروری ہے ۔اس آفس کے قیا م کا مقصد فو ج اور عوام کے با ہمی تعلقات کو بہتر بنانااور رابطہ کو آسان بنا کرفو ج سے متعلق معا ملات کے حل کو فوری یقینی بنانا ہے ۔ اور عوام کے ا عتماد کو بحا ل رکھنا ہے ۔عوام کی سہو لت کے لیے لینڈ لا ئن نمبر 0946-723703بھی فراہم کیا گیا ہے ۔جس پر عوامی شکا یت /تجاویز کو نو ٹ کر ا یا جا سکتا ہے۔اس کے علا وہ عوام مو با ئل نمبر 0346-8938700پر اپنی درخواست اور تجا ویز واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں ۔پا ک فو ج آ پ کی خد مت میں پیش پیش ہے۔