اسلام آباد( آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں نئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست کی تیاری کا کام شروع کر دیااور اس حوالے سے تمام ضلعی اور صوبائی دفاتر کو اس حوالے سے ڈیٹا کی چھان بین اور نئے ووٹرز کے حوالے سے رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے ۔ تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت نومبر میں کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق اکتوبر 2019 سے تمام اضلاع میں آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے جبکہ تمام اضلاع میں اس حوالے سے ڈسپلے سینٹرزقائم کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق قانون کے تحت ووٹ کا اندراج صرف مستقل یا عارضی پتہ پر ہوگی۔
ملک بھر میں نئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست کی تیاری شروع
