سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ کے علاقہ بیاکند میں پرائمری سکول کے بچوں کے درمیان لڑائی، ایک جان بحق ایک زخمی دونوں کے عمریں 12 سال ہیں، مٹہ ہسپتال منتقل پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مٹہ کے علاقے بیاکندہ ارکوٹ میں پرائمری سکول کی چھٹی کے بعد دو کم سن بچوں کے لڑائی ہوئی جس میں کم سن بچے سبز علی ولد حسین علی نے تیز دار الہ کے وار سے حمید اللہ ولد میاں شیر عمر 12 جان بحق ہوا جس کے بعد حمید اللہ کے گھروالوں نے جوابی وار کرکے سبز علی کو شدید زخمی کردیا واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقعے کے رپورٹ درج کرلی۔دونوں بچوں کے عمریں 12 سال ہیں۔