پلاسٹک کے 250فیکٹریوں کو بند کردیاگیاہے 250فیکٹریوں کو بند کرنے کے باعث 10ہزار سے زائدملازمین بیروز گار ہو گئے ہیں ۔

250پلاسٹک کی فیکٹریوں میں خواتین ملازمین بھی شامل ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائدکرنے کے بعد پشاور سٹی ، کارخانوں انڈسٹریل سٹیٹ میں 250سے زائد مختلف پلاسٹک شاپنگ بیگ تیار کرنے والی فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کی نئی پالیسی کے باعث پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فیکٹریاں بند ہونے سے کام کرنے والے دس ہزار ملازمین فارغ ہو گئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے انہیں متبادل کوئی سہو لت فراہم نہیں کی گئی ہے متبادل کوئی سہولت فراہم نہ ہونے کے باعث ان فیکٹریوں میںکام کرنے والے ملازمین نے سبزیوں ، فروٹ کی فروخت اوررکشہ چلانا شروع کردیئے ہیں ۔

ایک اندازے کے مطابق سوات کے مینگورہ شہر میں رکشوں کی تعداد سولہ ہزار سے کورونا وائرس کے ختم ہونے کے بعد بیس ہزار سے زائد ہو گئی جن میں زیادہ تر غیر قانونی اوربغیر پرمٹ کے رکشے موجود ہیں‘

فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں روپے کے آرڈرز بھی منسوخ جبکہ پلاسٹک کے افغانستان ایکسپورٹ بھی بند ہونے لگی ہے ۔