پرائڈ آف پرفارمنس پشتو اور ہندکوزبان کے معروف گائیک ہدایت اللہ انتقال کرگئے ہدایت اللہ نوشہرہ کے علاقے ڈاگ بیسود میں 1940کو پیداہوئے،انہوں نے1970 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فن کا آغاز کیا ۔ ؛؛ڈیر ژڑیدلے یمہ، ڈیر کڑیدلے یمہ ستا سترگو خوڑلے یمہ ؛؛ کے گیت سے مقبولیت حاصل کرنے والے ہدایت اللہ نے گائیکی سے خیبر پختنونخوا اور پشتون بیلٹ میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی انہوں نے محکمہ زراعت میں 25 سال مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گائیکی پر توجہ مرکوز کی ، مرحوم نے پشتو کے علاوہ اردو، پنجابی اور ہندکو کے بھی بے شمار گیت گائے انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 7 199ء میں اس وقت کے صدر فاروق احمد خان لغاری کے ہاتھ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔ ہدایت اللہ مشہور پشتو گلوکاروںخیال محمداور استاد احمد گل کے ہم عصر تھے۔ پشتو کے نامور گلوکار و موسیقار ہداہت اللہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور صاحب فراش تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی جس کے بعد آبائی گائوں میں سپردخاک کر دیا گی۔ا مرحوم نے تین بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔