سوات (مارننگ پوسٹ)سیدو روڈ پر واقع سیدو ٹیچنگ ہسپتال کےسامنے مین روڈ ناجائز پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل، روڈ پرخود ساختہ ٹیکسی سٹینڈ اور رکشہ سٹینڈ قائم کروائے گئے ہیں اس صورتحال کے باعث جب نازک حال میں مریض ہسپتال میں داخلوں کے لئے آتے ہیں تو مریض لانے والی گاڑیاں پھنس جا تی ہیں اور نازک حال مریضوں کی زندگیاں مزید خطرات سے دوچار ہوجاتی ہیں مر غزار اورجیل روڈ پر واقع ہسپتال کے سامنے خود ساختہ پارکنگ سٹینڈ بنا کر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس سے جہاں ٹریفک دن بھر سے رات گئے تک بند رہنا معمول بن گیاہے