سوات: مٹہ میں افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج کے سیکنڈ ائر کے طلبہ نے سیکنڈ شفٹ کی بھاری بھر کم فیسوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیااورٹریفک جام کرکے نعرے بازی کی۔ 14000روپے فیس جمع کرانے کی سکت نہیں۔ وزیراعلیٰ فوری طور پر نوٹس لیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کیے تھے لیکن اب کلاسز کی کمی کی وجہ سے سیکنڈ شفٹ میں ہمیں منتقل کیاجارہا ہے جس کی الگ14ہزار روپے فیس ہم سے جمع کروانا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے والدین معاشی طور پر بدحال ہوچکے ہیں۔ لہٰذا حکومت ہمیں ریلیف دے۔
مٹہ، سیکنڈ ائر طلبہ کا بھاری بھر کم فیسوں کے خلاف احتجاج
