خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کے ہڑتال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں پر پابندی لگاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تین ماہ کے عرصے کیلئے محکمہ صحت میں اسنشل سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں خلاف ورزی پر ہسپتالوں کو ایکٹ کے مندرجات کی روشنی میں کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کے احتجاج پر کنٹرول کے سلسلے میں اتوار کے روز صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت میں اسنشل ایکٹ1958 کا اعلامیہ عام کردیا ہے یہ اعلامیہ26ستمبر کو تیار کیا گیا تھا جس کو آج سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور صحت دفاتر پر نافذ کردیا گیا ہے اعلامیہ کی روشنی میں تمام ملازمین کی تین ماہ کیلئے چھٹی پر پابندی ہوگی جبکہ ہسپتالوں کے احاطوں میں احتجاج اور مظاہرے بھی نہیں کئے جاسکیں گے ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام متعلقہ ہسپتالوں کو ارسال کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں ہڑتالی ملازمین کیخلاف کارروائی بھی متعلقہ انتظامیہ کو تجویز کرنیکا اختیار دیدیا گیا ہے۔