پشاور:محکمہ صحت نے کلاس فور ملازمین کی بھرتی میں ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی شرط سے پیدا ہونیوالے مسائل کی وجہ سے اس شرط سے استثنیٰ لینے اور بھرتی کا اختیار ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو تفویض کرنیکی سفارش کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق کلاس فور کی بھرتی کیلئے آسامیاں مشتہر کرنے کا رواج نہیں لیکن اس سلسلے میں ایمپلائنمنٹ ایکسچینج پروگرام کیساتھ رجسٹریشن والے امیدواروں کو ترجیح دینے پر توجہ دی جاتی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ہر ڈسٹرکٹ میں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈی جی صحت کے دفاتر میں پڑی ہیں جس میں امیدواروں نے ملازمتوں کیلئے درخواستیں دی ہیں لیکن جب محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ درخواستوں کی بنیاد پر بھرتی کا عمل شروع ہوتا ہے تو ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ افراد ملازمت نہ ملنے کی شکایت پر عدالتوں یا پھر نیب سے رجوع کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے بھرتیوں میں مسائل سامنے آتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میںہائیکورٹ میںایک درخواست گزارکی درخواست پر سماعت میںڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز نے فاضل عدالت کوکلاس فورکی آسامیوںپربھرتی سے متعلق طریقہ کارپربریفنگ دی ہے جس پر فاضل جسٹس نے انکی بریفنگ کو سراہا ہے اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ سروسز نے محکمہ صحت کو کلاس فور کی بھرتی میں ایمپلائنمنٹ ایکسچینج کی شرائط سے استثنیٰ اور ضلعی صحت افسران کو ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام کی بجائے اپنے طور پر بھرتی کے اختیارات تفویض کرنیکی اجازت بھی طلب کی ہے۔
محکمہ صحت کا کلاس فور ملازمین بھرتی کا اختیار ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈی ایچ اوز کو دینے کی سفارش
