سوات(مارننگ پوسٹ)رہنما جے یوآئی رفیق احمد عربی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا عوام نے موجودہ حکومت سے بیزاری کرکے اپنی موجودہ وقت میں روزگار اور دو وقت روٹی کو ترس رہے ہیں سوات میں ابھی تک کوئی خاص توجہ نہیں ملا جو ان کا حق بنتاتھا پیٹرول سمیت اشیاء خوردنوش میں سستا کرنے کے بجائے ان کے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں موجودہ حکومت ناکام ہوا ہے ان خیالات کا اظہارسوات کے معروف سماجی شخصیت اورجے یو آئی سوات کے کارکن رفیق احمد عربی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رفیق احمد عربی نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا عوام نے موجودہ حکومت سے بیزاری کرکے اپنی موجودہ وقت میں روزگار اور دو وقت روٹی کو ترس رہے ہیں سوات میں ابھی تک کوئی خاص توجہ نہیں ملا جو ان کا حق بنتاتھا کانجو روڈ میں ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے جس کے لئے ابھی تک متبادل پل کا انتظام تک نہیں کیا گیا اس طرح روڈ ز جگہ جگہ پر خراب ہونے کے وجہ سے کوئی خاطر خواہ کام اس پر نہیں کیا گیا سیاحتی مقامات کو سڑک بنانے میں بھی کام نہایت سست رفتاری کے ساتھ جس سے عوام کو ایک نئی مشکلات میں ڈال دیا ہے اس لئے حکمران عوام کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں اور مشکلات اور مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات کریں تاکہ اشیائے خوردنوش عوام کے پہنچ میں ہو