سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، نرس اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔ تمام ڈاکٹروں نے نجی کلینکس بھی بند کر دیے ہیں جس کی وجہ سے مریض اللہ کے رحم وکرم پرہیں۔ ہڑتال کے ابتدائی دنوں میں نجی کلینکس کھلے تھے جس کی وجہ سے مریض سہ پہر کے بعد کلینکوں میں ڈاکٹروں کے پاس علاج کے لیے جاتے تھے۔ کلینکس کی بندش کے خلاف اب مریض سیدو شریف آتے ہیں، اور بغیر علاج کے واپس جاتے ہیں۔ ا س سلسلے میں جب ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے، تو ایمرجنسی سروس بھی بند کریں گے۔
سوات ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرس اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال جاری،نجی کلینکس بھی بند
