سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں سبزی منڈی کو شہری علاقہ سے باہر بلوگرام میں قائم منڈی میں منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کے بعد آڑھتیوں کو 19 جون کو منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ ٹی ایم اے کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کیے گئے۔ اس حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
سوات،آڑھتیوں کو 19 جون کو نیو سبزی منڈی منتقل ہونے کی ہدایت، لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بھی اعلانات
