سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے برف پوش اور خوبصورت علاقہ ملم جبہ میں سالانہ اسکی گالہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور جنرل شاہین مظہر تھے جنہوں نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے لوگ مہمان نواز اور محب وطن ہیں۔ بہت پریشانی اور مشکلات کے بعد سوات میں امن قائم ہوا ہے۔ اب سوات میں مکمل امن ہے۔ سیاح بلا خوف سوات آکر یہاں کے دلکش نظاروں سے محظوظ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ امن کی بحالی کے بعد اب یہاں اسکی کے بین الاقوامی مقابلے ہورہے ہیں۔ ملم جبہ کی مقامی اسکی ٹیم جلد بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سوات جیسی خوبصورت وادی نہیں ہے۔ بعد میں انہوں نے چار روزہ اسکی مقابلوں میں ڈی سی سوات کی ٹیم نے پہلی، سول ایوی ایشن نے دوسری اور پولیس کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کور کمانڈر پشاور نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
سوات کے برف پوش اور خوبصورت وادی ملم جبہ میں سالانہ اسکی گالہ اختتام پذیر
