سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ کے علاقے نظرآباد میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے نوسالہ بچہ جاں بحق، مٹہ پولیس کے مطابق مٹہ کے نواحی علاقے نظرآباد میں تیز رفتار موٹرکار نے نو سالہ بچے عمران ولد باچاخان کو ٹکر مار دی جس وہ شدید زخمی ہوا زخمی کو فوری طورپر مٹہ اسپتال منتقل کردیاگیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔