پشاور(خبرنگار)خیبرپختونخوا میں پرائمری سے مڈل تک زیر تعلیم بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئیںمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے البتہ جو حالات اور اس کی روشنی میں جو کورونا تعطیلات ہو چکی ہے تو ممکن ہے کہ ایسا ہی فیصلہ بھی لیا جائے۔

صوبے میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد وفاقی حکومت کی سفارشات کی روشنی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جو 21 مئی اور 17 جون کو شیڈول تھے 15 جون تک موخر کے جا چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر تعلیم نے تمام امتحانات کو 15 جون تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس وجہ سے بھی اب پرائمری اور مڈل تک زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کے نہ ہونے اور ان بچوں کو حالات کے پیش نظر بغیر امتحان کے پاس کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کے ایک زرائع نے تو پرائمری سے مڈل تک زیر تعلیم بچوں کے امتحانات نہ ہونے اور بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کر دیا جائے گا جس پر اتفاق ہو چکا ہے صرف باضابطہ علان ہونا باقی ہے۔تاہم اس حوالے سے محکمہ تعلیم میں اعلی عہدے پر فائز افسر نے بتایا ہے کہ تاحال اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ جوں بھی فیصلہ ہو گا اس کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔