سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے واضح کیا کہ کسی بھی ہسپتال یا اس کے عملے کامستقبل خطرے میں نہیں ہے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے ہیں ہم صرف اصلاحات لا رہے ہیں اسی ایکٹ سے سرکاری ملازمت پر کوئی اثرنہیں پڑے گاجبکہ اس سے عام آدمی کی زندگی میں بھی بہتری آئے گی اصلاحات کی بدولت ہمیشہ ترقی آتی ہے اور یہی ترقیافتہ قوموں کا شیوہ ہے شعبہ طب انسانی خدمت کاشعبہ ہے ڈاکٹر معاشرے کامعزز طبقہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیافضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عام آدمی کی فلاح کے لئے اٹھ رہا ہے اور وسائل کی ایک ایک پائی غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر ہی صرف کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی کئے دنوں سے ہڑتال پر انتہائی افسوس ہے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہڑتالوں کی بجائے مریضوں اور دکھی انسانیت کی خدمت پر توجہ دیں وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سرگرمیوں کی انجام دیہی اور پالیسیوں کی تکمیل میں سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے محنت اور جذبہ سے کام کرنے والے ملازمین کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کو حقیقی روح کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائے گے اس کے سو فیصد نتائج حاصل کرکے انکافائدہ عوام تک پہنچائے گے۔