سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے محلہ بنڑ میں پشتو کی مقامی گلوکارہ مینہ کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا جب معمولی تکرار پر گلوکارہ مینہ کو ان کے شوہر شوکت علی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔
مینگورہ پشتو گلوکارہ کو شوہر نے افطاری کے وقت قتل کردیا
