سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں کرونا کا ایک اور مریض چل بسا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی، تفصیلات کے مطابق مینگورہ رنگ محلے کا آٹھاون سالہ رحمان کرونا مریض اسپتال میں جاں بحق ہوا جس سوات میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چود ہ ہوگئی، سوات میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس سے کل کرون اکے تصدیق شدہ افراد کی تعداد 191تک پہنچ گئی، محکمہ صحت سوات کے طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سوات میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدگیارہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ نئے مریضوں کا تعلق بریکوٹ، کوٹہ ابوہا، رنگ محلہ، ملوک آباد، منگلور اور سیدوشریف کے علاقوں سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 56ہے جبکہ سیدوشریف اسپتال میں اس وقت دس افراد زیرعلاج ہے۔
سوات میں کرونا سے 58 سالہ ایک اور مریض چل بسا، تعداد 14 ہوگئی
