سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہیدین اسلام کا بنیادی درس انسانیت سے محبت و شفقت اور فلاح انسانیت و خیر خواہی ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں حلقہ پی کے 5میں کھمبوں پر اسمائے حسنہ لگانے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر متعلقہ ایکسین اور انجینئرز کے علاوہ سابق ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ،ناہید شاہ،سابق ناظم حیدر علی،معززین علاقہ اور پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں اسلام کی خدمت کررہے ہیں اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ا یک دوسروں کے کام آیا جائے اور محبت اور شفقت سے پیش آیا جائے انسانوں سے شفقت اور شائستگی سے برتاؤ انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے اور معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کریانہوں نے کہا کہ کہ اج ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور علماء وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عمران خان جیسا درویش، سچا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھاانہوں نے کہا کہ عمران خان پیسہ بنانے نہیں عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں عمران خان کوکسی قسم کا لالچ نہیں اس وقت صرف اور صرف عمران خان مسلمانوں کا لیڈر ہیں جو پوری دنیا کے لوگ تسلیم کر رہے ہیں۔