سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کا نزدیکی علاقہ سیدو شریف گاوں شگئی میں 32 سالہ جوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ شوکت علی المعروف کاکا لکڑیاں لانے کے لئے پہاڑ پر گیا تھا، جہاں پاؤں پھسلنے سے وہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔