سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ضلع بھر میں موٹر سائیکلوں کیخلاف آپریشن کیساتھ ساتھ آسان اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی بھرپور انداز سے جاری،مینگورہ شہر میں کم عمر لڑکوں پر موٹر سائیکل فروخت کرنے کے لئے جو آسان طریقہ کار اپنایا گیا ہے اس کے پابندی سے کامیابی مل سکتی ہے،عوامی حلقے،مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں کم عمر لڑکوں کو آسان اقساط و آسان شرائط پر موٹر سائیکل فروخت کی جا رہی ہے کم عمر لڑکوں کو ان کے دہلیز پر موٹر سائیکلوں کے جمعہ بازاراور اتوار بازار بھی لگائے جا رہے ہیں جس سے کم عمر نوجوانوں کے موتر سائیکلوں کے چلانے میں بتدریج اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے، اقساط ماہوار دینے کے لئے جب ان کم عمر لڑکوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تو وہ چوریاں بھی کرتے ہے،سوات میں موٹر سائکل سواروں کیخلاف جو آپریشن شروع ہوچکا ہے لیکن دوسرے طرف کم عمر لڑکوں پر موٹر سائیکل فروخت کرنے کے لئے جو آسان طرقہ کار اپنایا گیا ہے اگر اس پر پابندی لگائی جائے تو پھر یہ آپریشن اپنے مقاصد کے حصول میں بھی کامیاب ہو سکتی ہے
سوات ، موٹر سائیکلوں کیخلاف آپریشن کیساتھ آسان اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فروخت بھی بھرپور انداز سے جاری
