سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی لحاظ سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے بچوں کو مفت تعلیم دینا ہماری وژن میں شامل ہیں پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے صحت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلی لائی ہے مستقبل میں ہمارے بچے اپنی خوشحالی اور ترقی کا فیصلہ خود کرسکے گے وہ گورنمنٹ ہائی سکول برکلے سیدوشریف میں سابق پی ٹی آئی ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے فنڈ سے سکول کے بچوں میں مفت یونیفارم سمیت بیگز،سٹیشنری اور سکول جرسی تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کررہے تھے چیئرمین ڈیڈیک اور سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے سکول کے بچوں میں یونیفارم،سٹیشنری،بیگز اور جرسیاں تقسیم کئے اس موقع پر سکول پرنسپل اور انتظامیہ کے علاوہ سابق ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ،سابق ناظم حیدرعلی،ناہید شاہ اور پی ٹی ائی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت امیر اور غریب کو یکساں سہولیات فراہم کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان پورے ملک میں تعلیم،صحت اور لوگوں کو فوری انصاف فراہمی کی عمل کو مزیدتیز کررہے ہیں پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے انقلابی اقدامات سے مطمعین اور خوش ہیں۔