سوات میں چار جولائی کو پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریاں زورپکڑ گئیں۔ ن لیگ، جے یو آئی، قومی وطن پارٹی، پختون خوا میپ اور پی ڈی ایم میں شامل باقی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے کارنر میٹنگ شروع کردی ہے۔ جلسہ کی میزبان جماعت جے یو آئی کے ترجمان اعجاز خان کے مطابق یہ جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔ مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں اس کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بینرز آویزاں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
سوات میں پی ڈی ایم کا جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا۔اعجاز خان
