سوات (مارننگ پوسٹ)سوات پولیس کا رمضان المبارک کیلیے سیکورٹی پلان کا اعلان نماز راویح سحری اور افطاری کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ گشت کا دورانیہ بڑھا دیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات سید اشفاق انور نے ڈی ائی جی ملاکنڈ محمد سعید خان کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی کیلیے خصوصی پلان کا اعلان کردیا جس کے مطابق مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں سحری۔افطاری اور نماز تراویح کے اوقات کیلیے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات تشکیل دے دییے گئے جبکہ شہروں اور بازاروں میں افطاری کے اوقات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جایئگی جو ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہوں ڈی پی او سید اشفاق انور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پولیس کے گشت کے نظام کو بڑھادیا ہے اور تمام داخلی وُخارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ بازاروں۔ مساجد کے باہر اور رش والے مقامات پر ریگولر پولیس سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گیے ہیں جس سے امن و امان کو کنڑول رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کیلیے بھی خاص منصوبہ بندی کی گئی ہے کیونکہ افطاری کے وقت عوام بڑی تعداد میں خریداری کیلیے بازاروں کا رخ کرتی ہے اس وجہ سے ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بابرکت مہینے میں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی ہے
سوات پولیس کا نماز تراویح سحری اور افطاری کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
