پشاور: محکمہ صحت نے صوبے کے تقریبا تمام ہسپتالوں میںطبی عملے کی ہڑتال کیو جہ سے او پی ڈیز اور آپریشنوں کا نظام بری طرح سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے تمام اضلاع میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کی اپیل پر طبی عملے نے ہڑتال کررکھی ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے او پی ڈیز کے مکمل بند ہونے اور مریضوں کو شدید مشکلات کی نشاندہی پر مبنی مراسلے بھیجے جارہے ہیں جس میں متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو ہڑتال کے خاتمے کیلئے اقدامات لینے کی درخواستیں کی جارہی ہیں، ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے یہ مراسلے کارروائی کیلئے سیکرٹری صحت کو ارسال کئے جارہے ہیں پشاور کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ضلع میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں بھی او پی ڈیز سے بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں کی انتظامیہ متبادل انتظامات کیلئے محکمہ صحت کے فیصلے کا انتظار کررہی ہے ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں تمام چھوٹے بڑے آپریشن بھی معطل ہیں جس کیو جہ سے آپریشن کی لسٹ بھی طویل ہوگئی ہے۔