سوات (مارننگ پوسٹ) سوات پولیس پٹرول پمپ مالکان کی 1 کروڑ روپے سے زائد کی مقروض ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، پمپ مالکان نے پولیس کو مزیداُدھار پٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار کر دیا ، مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں سوا کروڑ روپے کے بقایا جات اداکرنے کی صورت میں مزید تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پولیس موبائل گاڑیوں کو کو پٹرولیم مصنوعات دینے والے پمپوں کے ڈھائی ماہ کے بقایا جات سوات پولیس کے ذمہ واجب الادا ہیں ،مسلسل ڈھائی ماہ سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر پمپ مالکان نے پولیس موبائل گاڑیوں کو مزید اُدھار پٹرولیم مصنوعات دینے سے انکار دیا ہے جس کے باعث سوات میں پولیس کے موبائل گشت میں کمی آئی ہے جس کے باعث جرائم میں اضافے کا خدشہ ہے
سوات پولیس پٹرول پمپ مالکان کی 1 کروڑ روپے سے زائد کی مقروض
