خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ18اور19 کے7افسروںکے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت نادر خان رانا کو ایڈیشنل سیکرٹری زکوة،عشر اور سوشل ویلفیئر، گریڈ18کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ خالد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے، اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ18کے حامد الرحمن کی خدمات محکمہ پی اینڈ ڈی کے حوالے کردی ہیں۔ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات گریڈ18کے نصر اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، گریڈ18کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد کو کوآرڈنیٹر پی ایم آر یو،گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پراجیکٹس پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ انجینئر سید شاہ زیب کو اپنے عہدے پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ18کے اسسٹنٹ چیف پیر محمد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا ہے۔
پختونخوا حکومت نے گریڈ18اور19 کے7افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے
