سوات(مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کی درخواست پر ٹائپ ڈی ہسپتال کبل سوات کو اپ گریڈیشن کے سلسلے میں مسمار کرنے کی اجازت دے دی ہے جس پر آئندہ دنوں کے دوران کام شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سوات میں ٹائپ ڈی ہسپتال کبل کو محکمہ صحت نے ٹائپ سی ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے کی سفارش منظور کی تھی جس کی روشنی میں مذکورہ ہسپتال کی از سر نو تعمیر کیلئے سابقہ عمارت کو مسمار کرنے کیلئے سمری کے ذریعے صوبائی حکومت سے اجازت طلب کی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے گزشتہ روز این او سی جاری کردیا گیا ہے جس پر سی اینڈ ڈبلیو کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
سوات ٹائپ ڈی ہسپتال کبل کو مسمار کرنے کی اجازت دیدی گئی
