وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)انٹی کرپشن ونگ پشاور نے (ن) لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو 2ارب 80کروڑ روپے مبینہ کرپشن سکینڈل میں گرفتار کر لیا ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری شاہراہ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل کر لی ہے امیر مقام کے بیٹے کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں ٹھیکیداروں،پراجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے اورانجینئرز بھی نامزد کئے گئے ہیں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت دیگر 5ٹھیکیدار بھی گرفتار کئے گئے ہیں ایف آئی اے کی جانب سے مکمل کی گئی انکوائری میں این ایچ اے کے 11اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے ایف آئی اے انکوائری میں امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویزدی گئی ہے انکوائری رپورٹ میں امیر مقام اینڈ کمپنی سے62کروڑ60لاکھ روپے ریکوری کی تجویزبھی دی ہے ذرائع کے مطابق امیر مقام کی کمپنی کو شانگلہ الپوری شاہراہ کی تعمیر کیلئے85کروڑ روپے کاٹھیکہ دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں امیر مقام نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے مذکورہ شاہراہ کی تعمیر کا ٹھیکہ85کروڑ روپے سے 2ارب80کروڑ روپے تک پہنچا دیااور اس کی لاگت میں اضافہ کے بعد مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔ ایف آئی اے نے تمام ثبوت اکٹھے کرنے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کر لیاجن کی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
انجینئر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق 2ارب 80کروڑ روپے مبینہ کرپشن سکینڈل میں گرفتار
