سوات (مارننگ پوسٹ) ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کو دُنیا کی ماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے 4 اکیڈیمک بلاک کی تعمیر کیلئے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے، یونیورسٹی کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا، سوات کی ترقی اولین ترجیح ہے کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے عمران خان کے وژن پر کام جاری ہے چوروں اور لٹیروں کو تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے وژن اور فیصلوں سے مطمئن ہیں عمران خان قوم کے مستقبل کو بچانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور غریب عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے عارضی مشکلات سے قوم جلد نجات پائے گی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے، سوات کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں انشاء اللہ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ کام کو مزید تیز کیا جا سکے اور مزید فنڈ جاری کیا جا سکے۔
سوات یونیورسٹی کو دُنیا کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے،ڈاکٹر حیدرعلی
