سوات: مینگورہ سوات کے سونے کے تاجروں کو اسلام آباد کے شاہراہ کشمیر پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ صراف ہمایون خان اور یوسف علی کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد جارہے تھے کہ شاہراہ کشمیر پر نامعلوم ملزمان نے روک ان پر فائرنگ کی۔ کروڑوں روپے اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا