سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ہسپتال میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں کامعاملہ، اعلیٰ سطح پر انکوائری آخری مرحلے میں داخل، کئی پردہ نشین منظرعام پرآنے کاامکان، بیک وقت تین عہدوں پرکام کرنے کابھی انکشاف ہوا، پی ٹی آئی رہنما فضل ربی بھائی نے ایم پی اے عزیز اللہ مطالبے پر وزیراعلیٰ کی طرف سے انکوائری مقرر کرنے کا خیرمقدم، میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کی گردگھیراتنگ کیاجارہاہے حقداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے، آئندہ چنددنوں میں ڈی جی ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ سوات آنے کاامکان، تفصیلات کے مطابق سیدوہسپتال میں بھرتیوں کے حوالے سے میرٹ کو نظرانداز کرکے اپنے چہتوں کو بھرتی کرنے کے خلاف وزیراعلیٰ کی طرف سے مقررکردہ کمیٹی کی انکوائری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ وزیراعلیٰ محمودخان نے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے مطالبے پر سیدوہسپتال میں ہونیوالی غیرقانونی بھرتیوں پرانکوائری مقرر کی ہے۔ جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکوائری آخری مرحلے میں داخل ہوچکاہے جس میں بہت سے پردہ نشین بے نقاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ کاکوئی خیال نہیں رکھاگیاہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑای گئی ہے، اور انٹرویو کمیٹی میں ان نااہل افرا د کو شامل کیاگیاجنہوں نے اپنے چہتوں کو ترجیح دی ہے، یا کچھ لوکچھ دو کی بنیاد پر نوکریاں آپس میں تقسیم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ حقداروں اورفسٹ پوزیشن ہولڈرز کو نظراندازکیاگیاہے جن کی ثبوت ہمیں مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویوکمیٹی میں جنریٹرز جوابھی شامل تھے جبکہ بیک وقت تین عہدوں پر کام کرنے والے نے بھی بہتی گہنگا میں ہاتھ دھوتے ہیں۔ انٹرویومیں اثرانداز ہونیوالے سیاسی اثررسوخ کوبھی بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ اوران کی پوری ٹیم سوات کادورہ کریں گے، اوربہت سے چہروں سے نقاب اٹھنے والا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب وہ کرپٹ اورعمران خان کے وژن کوبدنام کرنیوالوں کوبے نقاب کرنے کا وقت آگیاہے۔