سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں باغ ڈھیرئی سے مینگورہ گریوٹی سکیم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں باغ ڈھیرئی گریویٹی فلوواٹرسپلائی سکیم پر تفصیلی بحث کی گئی چیئرمین ڈیڈیک نے واضح کیا کہ حلقہ پی کے 5میں پانی کی سطح دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز بھی خشک ہو رہے ہیں اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے جو کمی آ رہی ہے یہ مستقبل کیلئے نہایت خطرے کی بات ہے باغ ڈھیرئی گریویٹی سکیم کا منصوبہ مکمل کرنا حلقہ پی کے 5 کیلئے انتہائی ضروری ہے جس کی تکمیل سے مینگورہ شہرمیں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گابعد ازاں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد نے باغ ڈھیرئی سے شروع ہونے والے جگہ کا معائنہ کیا اور باقاعدہ طور پر سروے کا اغاز کیا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد کا سوات دورہ، باغ ڈھیرئی گریویٹی فلوواٹرسپلائی سکیم کا معائنہ
