مینگورہ(مارننگ پوسٹ)جسمانی سرگرمیاں طلباء اور قوم کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہیں،طالبات کھیلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ اداکرسکتی ہے، خوش آئند بات ہے کہ سوات میں طالبات محدود وسائیل اور مواقع کے باوجود کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور قومی و بین القوامی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ، سیکریٹری عمر حسین، پرنسپل گرلز کالج بخت تسلیم اور دیکر مقررین نے سوات بورڈ کے سیشن برائے 2024-2025 کے لیے منعقدہ تقسیم انعامات کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف سوات میں کیا، مقررین نے کہا کہ اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں خواتین کو مختلف سماجی رکاوٹوں کی وجہ سے محدود مواقع حاصل ہیں۔ سوات بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ سوات بورڈ طالبات کی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ تقریب کے دوران مختلف انٹر کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات، شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ مقررین نے سوات کی خواتین طلباء کی کھیلوں میں فعال شرکت اور ان کی شاندار کامیابیوں کی ستائش کی۔اس موقع پر سوات بورڈ کے سردار علی اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن افضال احمد سمیت اہم شخصیات کے علاوہ مختلف کالجز کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔