سوات(مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام پی کے پانچ کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے کہاہے کہ انتظامیہ جشن بہاراں کے نام پر یہاں پر موجود واحدگراؤنڈ میں جو میلہ سجارہی ہے اسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاکیونکہ اس سے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے کی سرگرمیاں متاثرہوں گی جبکہ میلے میں ناچ گانے بھی ہماری روایات کیخلاف ہیں، ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہاں پر ایک ہی گراؤنڈہے جس میں مختلف کھیل ہورہے ہیں جس کے سبب کھلاڑیوں کا دھیان منفی سرگرمیوں کی طرف نہیں جاتا مگر گراؤنڈمیں جشن اور ناچ گانے سے کھلاڑیوں کی مثبت سرگرمیاں بری طرح متاثرہوں گی ،انہوں نے کہاکہ اس گراؤنڈکے قریب تبلیغی مرکز بھی واقع ہے جہاں پر دن رات عبادات کا سلسلہ جاری رہتاہے لہٰذہ گراؤنڈمیں ناچ گانے کے پروگراموں سے گریزکرناچاہئے،انہوں نے کہاکہ اگر گراؤنڈمیں میلہ سجایاگیا تو احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔