اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک ایسے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹرپر کیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی
پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں
