اسلام آباد (این این آئی) ادویہ ساز کمپنی نے انسولین کی قیمت 640 روپے سے بڑھا کر 890 روپے کردی۔ادویہ ساز کمپنیوں میں سے ایک کمپنی نے انسولین کی قیمت میں 250 کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب اس کمپنی کی انسولین مارکیٹ میں640 روپے کی بجائے 890 میں مل رہی ہے۔انسولین کی اچانک قیمت بڑھنے سے مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ انسولین لگانا مجبوری ہے، اس لئے خرید نا پڑتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 26 فیصد لوگ شوگر میں مبتلا ہیں، انسولین نہ لگانے سے جسم کے اعضاء بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسولین کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ورنہ یہ لوگ اپنے مالی مفاد کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے رہیں گے۔
شوگرانسولین 250 روپے مہنگی،نئی قیمت890 روپے ہوگئی
