سوات(مارننگ پوسٹ) بصارت کے عالمی دن کے موقع پر کلائیمکس پبلک سکول مکانباغ سوات میں پیکو،ایچ ایم سی، ایف ایچ ایف، ایس ایس آئی کی جانب سے فری آئی کیمپ کاانعقاد کیاگیا، جس میں 450 بچوں کامفت معائینہ کیاگیا، آنکھوں کے مرض میں مبتلا بچوں کومفت ادویات اورعینک فراہم کی گئی، اس موقع پر پیکو کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال اکتوبرکے دوسرے جمعرات کو آنکھوں کاعالمی دن منایاجاتاہے، اس وقت دنیابھرمیں تین کروڑ نوے لاکھ افراد بصارت سے محروم ہیں۔ اورہرپانچ سیکنڈ میں ایک فرداورہرایک نیٹ میں ایک بچہ نابیناپن کاشکارہورہاہے۔ سال میں ایک مرتبہ ضرور اپنے آنکھوں کامعائینہ ماہرامراض چشم سے کروائیں۔
سوات،بصارت کے عالمی دن پر پبلک سکول مکانباغ میں فری آئی کیمپ کاانعقاد
