سوات(مارننگ پوسٹ)ملک سلطان زرین انتقال کرگئے مرحوم کوہزاروں آشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک کردئے گئے، تفصیلات کے مطابق علاقہ مدین گاؤں شورکٹ کے سماجی، سیاسی شخصیت ملک سلطان زرین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم علاقے کے عوام کودرپیش مسائل کے حل میں پیش پیش تھے، مرحوم راضی نامے کرانے اوردیگرمسائل کے حل میں عوام کیساتھ رہے، ان کے وفات سے علاقے میں خلاء پیداہوگئی ہے، ہرآنکھ آشکبار ہے، مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی ان کے رہائشگاہ علاقہ شورکٹ میں اداکی جارہی ہے۔ مرحوم کے وفات پر روزانہ آزادی کے جنرل رپورٹرخورشیدباچا، غنی یوسفزئی، انس خان نے مرحوم کے وفات پر مغفرت کی دُعا کی اورغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
سوات،سماجی، سیاسی شخصیت ملک سلطان زرین انتقال کرگئے
