الپوری ( مارننگ پوسٹ) شانگلہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے جبکہ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز تک بارشوں کے سلسلے کی جاری رہنے پیشن گوئی کی گئی ہے ۔وادی شانگلہ میں ٹھنڈ ی ہواؤں کے ساتھ موسلا دار بارش کے بعد لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کیلئے گرم کمبل ، جیکٹ ، سویٹر کا استعمال شروع کردیا ہے۔