سوات(مارننگ پوسٹ) بخت زادہ میاں، نیروزمیاں آف مورپنڈی کے والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پاگئی، مرحومہ کوابائی قبرستان مورپنڈی میں سپردخاک کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ مدین گاؤں مورپنڈی کے سیاسی سماجی شخصیت الحاج بخت زادہ میاں کنٹریکٹر، نیروزمیاں، بہروز میاں کے والدہ، عبیدخان کی دادی گزشتہ روز انتقال کرگئیں،مرحومہ کوابائی قبرستان مورپنڈی مدین سوات میں سپردخاک کردیاگیا، مرحومہ کے فاتحہ خوانی مورپنڈی مدین میں اداکی جارہی ہے، مرحومہ کی وفات پرروزنامہ آزادی کے جنرل رپورٹر، وقار نگار محمدغنی یوسفزئی، انس خان، ادریس خان نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیااورغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔