سوات: پاکستان کی وادی سوات میں مصنوعی مشروم کی کاشت ،سوات کےر ہائشی خورشید علی خان نے مصنوعی طریقے سے مشروم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ سما ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سوات کے رہائشی خورشید خان کا کہنا تھا کہ میں نے مشروم کی کاشت کیلئے مخصوص کمرہ اور لیبارٹری بناکر کامیاب تجربات کیے اور یہ کام وہ 32 سال سے کررہا ہے ،(کھمبی)مشروم جو سرد علاقوں میں قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے، اب اسے مصنوعی طور پر بھی اگایا جاسکتا ہے۔ ۔ خورشید علی خان نے مزید بتایا کہ مصنوعی طریقے سے کاشت کیلئے نہ بڑی زمین درکار ہے اور نہ زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ چھوٹے سے کمرے میں ہی اسے اگایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق کھمبی (مشروم) کی سب سے زیادہ قیمتی اور پسند کی جانے والی نوع ہے۔ کھمبی پاکستان، انڈیا، چین اور نیپال کے ہندو کش ہمالیہ رینج میں پائی جاتی ہے۔ بہترین غذائیت اور وٹامن رکھنے کی وجہ سے قدیم ترین دور ہی سے یہ پسندیدہ غذا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کا لذیذ اور غذائیت سے بھرپور سوپ یورپ اورامریکہ میں بہت شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔