سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مختلف ادوار میں سوات کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے چلے آ رہے ہیں۔پھر چاہے کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل، سوات کے کھلاڑی محدود سہولیات میں اپنے کھیلنے کا شوق پورا کرتے ہیں اور ملک کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اورضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سےسوات کا واحد گراسی کرکٹ سٹیڈیم کھنڈر ات کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔بد ترین حالات کے باعث یہاں پر کئی برسوں سے فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہو سکی ۔پویلین، واش رومز اورگرائونڈ کی صورتحال بدسے بد ترین ہوگئی ہے ۔ گراونڈ میں گراس بھی نہیں ہے جس سے ہر وقت دھواں اٹھتا نظر آتا ہے جس سے مقامی آبادی کے لوگ اور گروانڈ میں کھیلتے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات واحد گراسی کرکٹ سٹیڈیم کو برسوں گزرجانے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا درجہ حاصل نہ ہوسکا جبکہ موجودہ تبدیلی کی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے سٹیڈیم کی حالت بد تر ہو چکی ہے ۔سوات سے پی ٹی آئی پارٹی کافی بھاری مینڈٹ سے جیتی،جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سوات پر بڑا احسان کرتے ہوئے ،وزیر اعلی بھی سوات سے منتخب کیا ،مراد سعید،محب اللہ ،ڈاکٹر امجد، کو بڑی بڑی وزارتیں دی گئی، مگر ان کے عدم دلچسپی سے سوات کرکٹ سٹیڈیم پویلین ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ،واش رومز بند ہے ،پانی کے ٹینک گندگی سے بھر چکے ہے اور استعمال بھی نہیں ہورہے ہیں زلزلوں سے سٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے جگہ جگہ دراڑھیں پڑھ چکی ہے جس سے سٹیڈیم مزیدخراب ہورہی ہے ۔ سوات گراسی کرکٹ سٹیڈیم کی خستہ حالی کے باعث کھلاڑی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوات کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے ، مگر حکومت اور انتظامیہ کے عدم دلچسپی سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سورج غروب ہونے کے متراف ہے سٹیڈیم غلط ڈیزائن پر بننے کے وجہ سے کئے بار مرمتی کام کروائے گئے ہے مگر انتظامیہ اور موجودہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کئے برسوں سے یہ سٹیڈیم گھنڈرات کا شکار ہے ۔
Related Posts
Recent Posts
-
-
-
-
-
صحت سہولت کارڈ میں فری او پی ڈی کی سہولت کا اضافہفروری 7, 2025 | قومی و بین الاقوامی