سوات(مارننگ پوسٹ)بریکوٹ شنگردار میں موٹر کار اور موٹرسائکل کے مابین تصادم ،ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق بریکوٹ کے علاقہ شنگردار میں تیز رفتار موٹر سائکل اور موٹر کار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر کار کا ڈرائیور حضر ت ولی ولد زرولی اور موٹر سائکل سوار محمد سلیم ولد عبدلقیوم شدید زخمی ہوگئے جن کو زخمی حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔