سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کا سب سے بڑا ہسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ہسپتال کے اندر اور باہر لگے گندگی کے ڈھیر اور بدبوں سے مریضوں میں مزید بیماری پھیلنے لگے، ہسپتال کی مختلف وارڈوں میں صفائی کی حالت ابتر ہے، ہسپتال میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سوات کے سب سے بڑے سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے اندر اور ہسپتال کے ارد گردگندگی کے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا جبکہ ہسپتال کی اندر مختلف وارڈز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے خون کے دھبے ،پرش پر گند گی ،نسوار وغیرہ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے وارڈوں میں گندگی کی وجہ سے ٹملوں کے ڈھیر لگے ہیں، وارڈوں میں بیڈز پر پڑی میلی چادریں ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سوات کے شہریوں نے ہسپتال کے اندر اور باہر صفائی کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔