سوات(مارننگ پوسٹ) ستوری د پختون اسکیم کے زریعے سوات بورڈ کے زیراہتمام ایک سو پانچ ہونہار طلبا وطالبات میں تین کروڑ سترہ لاکھ روپے تقسیم کئے گئے، خیبر پختون کے سرکاری سکولوں کے ہونہار طلباء کی ہر طرح سے مدد کرینگے، سیکرٹری تعلیم ارشدخان تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سیدوشریف سوات میں ایک پروقار تقریب زیرصدارت چیئرمین بورڈ سید نبی شاہ معقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ارشدخان تھے۔ تقریب میں ستوری د پختون خوا سکالرشپ کے تحت سوات بورڈ میں 2018کے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں اسی فیصدسے زائد نمبرات حاصل کرنے والے ایک سو پانچ طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر تین کروڑ سترہ لاکھ پانچ ہزار روپے تقسیم کئے گئے انٹر کے ایف اے،ایف ایس سی کے باؤن طلباء جن میں اٹھارہ طالبات شامل تھے فی کس تین لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ میٹرک کے انچاس طلباء جن میں اکتیس طالبا ت شامل ہے کو فی کس دولاکھ پینتالیس ہزار روپے سکالرشپ دے دیاگیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن ارشدخان نے کہاکہ خیبر پختون خوا سرکاری سکولوں کے ہونہار طلباکو چھٹی جماعت سے وظائف اور مالی امداد دے رہے جس کا مقصد غریب ہونہار طلبا کی حوصلہ آفزائی کرنا اور ان کو مزید تعلیم کے لئے مالی اعانت دینا مقصود ہے انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ بورڈ چیئرمین سید نبی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ ضلع سوات، بونیراور شانگلہ کے ان ایک سو پانچ طلباء وطالبات کی مالی اعانت کی گئی ہیں جنہوں نے میٹرک اور انٹرمیں اسی فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس کا بنیادی مقصد ان ہونہار طلبا کے لئے تعلیم کے دروزاے کھول دیناہیں تاکہ یہ بچے مزید تعلیم کے لئے اپنے اخراجات کو پورے کرسکیں انہوں نے مزید کہاکہ اس کا ایک مقصدیہ بھی ہیں کہ قابل اور محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی ہوجائیں اور یگر طلباء میں بھی انعامات حاصل کرنے کا جذبہ اجاگر کیاجائیں۔