سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ نشاط چو ک میں شانگلہ کے طلبا ء کا ماہر تعلیم نواب علی کے قتل کے خلاف مظاہرہ، قاتلان کو گرفتارکرنے او ر سزاد دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ نشاط چوک میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبا نے ہوہستان پالس میں 12اکتوبر کو اپنے دفتر میں قتل ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نواب علی خان کے قتل کے خلاف سخت مظاہرہ کیا طلباء نے بینرز اور چاٹ اٹھائے تھے اور نواب علی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا طلبا ء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی مقررین نے میڈیا کو بتایاکہ کوہستا ن میں جگہ والوں نے نواب علی کو میرٹ پر کام کرنے کی پاداش میں قتل کروایاہے اس میں اعلی حکام اور عوامی نمائندہ گان ملوث ہے پہلے پولیس نے اس کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی مگر پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں نواب علی کو دو گولیاں مارگئی ہے انہوں نے وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان سے اس کیس میں خصوصی طور پر مداخلت کرنے کا بھی مطالبہ کیا بعدمیں طلباء نے مینگورہ میں قتل کے خلاف احتجاجی واک بھی کیا۔
مینگورہ ، شانگلہ کے طلبا ء کا ماہر تعلیم نواب علی کے قتل کے خلاف نشاط چوک میں سخت مظاہرہ
